World

شواہد موجود ہیں کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو بنیادی طور پر غلط قرار دے دیا۔

برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں آپریشن حماس کے خاتمے کے لیے شروع کیا گیا لیکن غزہ کو تباہ کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں شہریوں کو مارا گیا ، غزہ میں کی جانے والی فوجی کارروائی میں عام شہریوں کی ہلاکتوں اور تباہی کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا۔

انہوں نے کہا اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ان کارروائیوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوجی کارروائی کے طریقہ کار میں خرابی ہے اور ایسے شواہد موجود ہیں اور یقین کیا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker