World

جو 500 کروڑ دیتا ہے وہی وزیراعلیٰ بنتا ہے: سدھو کی اہلیہ نے طوفان کھڑا کردیا

پنجاب کانگریس کے سابق سربراہ نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور سدھو نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ کی کرسی کو حاصل کرنے کے لیے 500 کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوت کور سدھو کے اس بیان نے بھارت میں ایک سیاسی طوفان کھڑا کردیا ہے۔

نوجوت کور سدھو نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے پاس کسی بھی پارٹی کو دینے کے لیے پیسہ نہیں ہے لیکن ہم پنجاب کو ایک ‘سنہری ریاست’ میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کانگریس انہیں پنجاب میں پارٹی کا وزیرِ اعلیٰ کا امیدوار بناتی ہے تو وہ سیاست میں ضرور واپس آئیں گے۔

دوسری جانب بی جے پی اور اے اے پی پارٹیوں کی جانب سے نوجوت کور سدھو کے بیان پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker