World

دبئی: نوجوان کو سالگرہ کی خوشی میں کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا، بھاری جرمانہ عائد

دبئی میں ایک نوجوان کو اپنی 26 ویں سالگرہ منانے کیلئے انوکھا اور خطرناک طریقہ اپنانا مہنگا پڑگیا۔

نوجوان نے سڑک پر ’ 26‘ کاہندسہ لکھ کر اس پر آگ لگا دی اور اس خطرناک کرتب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کردی، نوجوان کا مقصد اپنی سالگرہ کو وائرل بنانا تھا لیکن یہ کوشش اُسے بھاری پڑ گئی حتیٰ کہ نوجوان کو قانونی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

دبئی پولیس نے فوری طور پر اس ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے نوجوان کے خلاف کارروائی کی اور اس پر 2 ہزار درہم ( تقریباً ایک لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے) کا جرمانہ عائد کردیا جب کہ گاڑی سے کرتب دکھانے کی پاداش میں نوجوان کی گاڑی بھی 60 دن کے لیے ضبط کر لی ۔

دبئی پولیس کی والدین سے درخواست
دوسری جانب دبئی پولیس نے اس واقعے پر والدین سے درخواست میں کہا کہ وہ اپنے بچوں کو اس طرح کی خطرناک حرکتوں سے بچائیں اور انہیں سوشل میڈیا کے وائرل رجحانات سے دور رہنے کی تعلیم دیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر خطرناک کرتب ناقابل برداشت ہیں اور ایسی حرکتوں سے عوام کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker