World

لاکھوں روپے مالیت کے طوطے کو بچاتے ہوئے مالک خود کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا

بھارتی شہر بنگلور میں ایک 32 سالہ تاجر اپنے قیمتی پالتو طوطے کو بچانے کی کوشش کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ بنگلور کے گیری نگر علاقے میں پیش آیا طوطے کے مالک کی شناخت ارون کمار کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ارون کمار کا پالتو مکاؤ طوطا، جس کی مالیت تقریباً ڈھائی لاکھ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے جمعے کی صبح گھر سے اُڑ کر قریب واقع بجلی کے کھمبے پر جا بیٹھا تھا۔

طوطے کو واپس لانے کے لیے ارون کمار ہاتھ میں لوہے کا پائپ لے کر کمپاؤنڈ کی دیوار پر چڑھ گیا، اس دوران پائپ غلطی سے ہائی وولٹیج بجلی کی تار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں اسے شدید کرنٹ لگا اور وہ دیوار سے نیچے گر پڑا۔

ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق، ’وہ طوطے کو بچانے کی کوشش کر رہا تھا کہ لوہے کا پائپ اچانک ہائی وولٹیج لائن سے چھو گیا‘۔

ارون کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker