دلچسپ و عجیب

مردوں کے ہاتھوں کی انگلیوں کی لمبائی ان کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟

ہاتھوں کی لکیریں قسمت کا حال بتاتی ہیں یا نہیں، یہ تو معلوم نہیں، مگر مردوں کی انگلیوں کی لمبائی ان کی شخصیت کے بارے میں کافی کچھ بتاسکتی ہے۔

مثال کے طور پر اپنے دائیں ہاتھ کو دیکھیں، کیا شہادت کی انگلی انگوٹھی پہننے والی یا چوتھے نمبر پر موجود انگلی سے چھوٹی ہے؟

اگر ہاں تو یہ فرق شخصیت سے لے کر ذہانت اور دیگر پہلوؤں کے بارے میں کافی کچھ بتاتا ہے۔

کم از کم کچھ تحقیقی رپورٹس میں تو یہی دعویٰ کیا گیا ہے۔

خواتین کے ساتھ اچھا سلوک
چوتھی انگلی کے مقابلے میں چھوٹی شہادت کی انگلی کے مالک مرد حضرات خواتین کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کرتے ہیں۔

یہ دعویٰ کچھ سال قبل جرنل Personality and Individual Differences میں شائع تحقیق میں کیا گیا تھا۔

عام طور پر انگلیوں کی لمبائی کا یہ فرق ماں کے پیٹ میں ہارمونز کا نتیجہ ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں 78 مردوں اور 77 خواتین کو شامل کراکے ان سے متعدد بار فارمز بھروائے گئے اور صنف مخالف کے بارے میں رائے معلوم کی گئی۔

تحقیق میں چھوٹی شہادت کی انگلیوں کے مالک مرد حضرات نے خواتین کے حوالے سے اچھے رویے کا مظاہرہ کیا۔

پرکشش چہرہ
جن مردوں کی شہادت کی انگلی انگوٹھی والی انگلی سے چھوٹی ہے، وہ زیادہ پرکشش چہروں کے مالک ہوتے ہیں۔

یہ دلچسپ دعویٰ کچھ سال قبل جرنل پروسیڈنگز آف دی رائل سوسائٹی بی میں شائع تحقیق میں کیا گیا تھا۔

ماں کے پیٹ میں ہارمونز سے چہرے بنتے ہیں اور یہ ہارمونز ہی ان کی کشش کا تعین بھی کرتے ہیں۔

مثانے کے کینسر کا خطرہ
ویسے چھوٹی شہادت کی انگلی کے کئی فوائد ہیں مگر ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ اس سے مثانے کے کینسر کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

برٹش جرنل آف کینسر میں شائع تحقیق میں ڈیڑھ ہزار کینسر کے مریضوں اور 3 ہزار صحت مند مردوں کا 15 سال تک جائزہ لیا گیا اور ان کے ہاتھوں کی تصاویر لی گئیں۔

تحقیق کے مطابق شہادت کی انگلی اگر انگوٹھی والی انگلی سے بڑی ہو تو مثانے کے کینسر کا خطرہ 33 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker