بلوچستان

پنجگور: چتکان بازار میں زور دار دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، دو بچوں سمیت 12 افراد زخمی

پنجگور: چتکان بازار میں زور دار دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، دو بچوں سمیت 12 افراد زخمی
تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان بازار میں جامعہ مسجد روڈ کے قریب زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ پورا شہر لرز اٹھا اور چند ہی سیکنڈز میں بازار کی مختلف مارکیٹیں بند ہو گئیں۔
دھماکے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، علاقے کو سیل کرکے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker