بلوچستان

جھل مگسی میں نامعلوم افراد نے پنجگور سے لاڑکانہ جانے والی کوچ کے مسافروں کو اتار کر بس نذر آتش کر دی

جھل مگسی کے علاقے پولیس تھانہ باریجہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے مسافر کوچ کو آگ لگا دی۔ نامعلوم افراد نے پنجگور سے لاڑکانہ جانے والی کوچ کے مسافروں کو اتار کر گاڑی نذر آتش کر دی۔کوچ کو آگ لگانے کے بعد ملزمان فرار، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او غازی خان پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔ مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایچ او غازی خان کے مطابق مسافروں کو دیگر گاڑیوں میں روانہ کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker