بلوچستان

بلوچستان میں میرٹ کی بالادستی، ایک ہی روز میں آن لائن ٹیسٹ، ایک گھنٹے کے اندر تقرری لیٹر کا اجراءہوگا، سرفراز بگٹی

بلوچستان میں میرٹ کی بالادستی، ایک ہی روز میں آن لائن ٹیسٹ، ایک گھنٹے کے اندر تقرری لیٹر کا اجراءہوگا، سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار، میرٹ کی بالادستی کی جانب اہم سنگ میل، ایک ہی روز میں آن لائن ٹیسٹ، ایک گھنٹے کے اندر تقرری لیٹر کا اجراءہوگا۔ محکمہ خزانہ میں بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار 111 سرکاری اسامیوں پر سو فیصد میرٹ اور پیپر لیس بنیادوں پر آن لائن بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔ امیدواروں سے آن لائن ٹیسٹ لیا جائے گا، قابلیت کی شفاف جانچ ہوگی اور کامیاب امیدواروں کو ایک گھنٹے کے اندر تقرری لیٹر جاری کیا جائے گا۔ اس اصلاحاتی نظام کا آغاز محکمہ خزانہ سے کیا جا رہا ہے جو مرحلہ وار صوبے کی تمام سرکاری نوکریوں پر نافذ ہوگا۔ بلوچستان کے عوام سے پہلے ہی دن دوٹوک وعدہ کیا تھا کہ نہ نوکریاں بیچی جائیں گی اور نہ ہی کرپشن یا اقرباءپروری برداشت کی جائے گی۔ اسی وعدے کی تکمیل کے لیے بلوچستان میں شفافیت کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ میرٹ، شفافیت اور عوام سے کیا گیا وعدہ ہی ہماری حکمرانی کی بنیاد ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker