بلوچستان

ڈیرہ مراد جمالی میں ڈکیتی کی بڑی واردات

ڈیرہ مراد جمالی میں ڈکیتی کی بڑی واردات، مقامی زمیندار سے لاکھوں روپے اور موٹر سائیکل چھین لی گئی ڈیرہ مراد جمالی میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں مسلح افراد مقامی زمیندار سے 35 لاکھ روپے نقدی، ون ٹو فائیو موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق سٹی پولیس تھانے کی حدود ڈیرہ مراد جمالی شرقی واٹر سپلائی بھنڈ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر مقامی زمیندار اللہ داد کٹوہر سے 35 لاکھ روپے نقدی، ون ٹو فائیو موٹر سائیکل اور دو موبائل فون چھین لیے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker