بلوچستان

مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، پانچ دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے پانچ افراد ہلاک ، لاشیں سول ہسپتال منتقل
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ایک کالعدم عسکریت پسند تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تھا اور وہ فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔
🔶 ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی تھی کہ عسکریت پسند دشت کے علاقے میں سبی-کوئٹہ شاہراہ پر ناکہ بندی کر کے سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔ اس اطلاع پر علاقے کی نگرانی شروع کی گئی، جہاں عسکریت پسندوں نے اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ کی۔
🔶 سی ٹی ڈی کے مطابق جوابی کارروائی میں پانچ عسکریت پسند مارے گئے جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے، جن کا تعاقب جاری ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کارروائی کے دوران پانچ ایس ایم جیز، سات دستی بم اور تین موٹرسائیکلیں بھی برآمد کی گئیں۔
🔶 ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker