بلوچستان

ہرنائی اور پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 41 دہشت گرد ہلاک

پہلا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) ضلع ہرنائی کے مضافات میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا

بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی گٹھ جوڑ سے وابستہ دہشت گرد گروہوں ‘فتنہ الخوارج’ اور ‘فتنہ الہندوستان’ کے 41 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ پہلا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) ضلع ہرنائی کے مضافات میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 30 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا جسے موقع پر ہی تباہ کر دیا گیا۔

ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع پنجگور میں کیا گیا جہاں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کرتے ہوئے ‘فتنہ الہندوستان’ کے 11 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا۔ اسلحہ اور گولہ بارود کے علاوہ ان دہشت گردوں کے قبضے سے وہ رقم بھی برآمد ہوئی جو 15 دسمبر 2025 کو پنجگور میں بینک ڈکیتی کے دوران لوٹی گئی تھی۔ یہ دہشت گرد ماضی میں بھی دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز تاحال جاری ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ وژن "عزمِ استحکام” کے تحت سیکیورٹی فورسز اور پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف یہ انتھک مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کی لعنت کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker