کوئٹہ: دو اہم پولیس تھانوں کے نام شہداء کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری، محکمہ داخلہ بلوچستان کا نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ /// دو اہم پولیس تھانوں پولیس تھانہ سریاب اور پولیس تھانہ خروٹ آباد کے نام شہداء کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری، محکمہ داخلہ بلوچستان کا نوٹیفکیشن جاری۔
حکومت بلوچستان نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے صوبائی دارالحکومت کے دو اہم پولیس تھانوں کے نام تبدیل کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ بلوچستان (پولیس سیکشن) کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق پولیس اسٹیشن خروٹ آباد اور پولیس اسٹیشن سریاب کے نام تبدیل کیے جا رہے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس اسٹیشن خروٹ آباد، کوئٹہ کو پولیس اسٹیشن شہید غنی، خروٹ آباد کا نام دیا جائے گا، جبکہ پولیس اسٹیشن سریاب کو شہید محمود الرحمان پولیس اسٹیشن کے نام سے موسوم کیا گیا ہے،بولتا بلوچستان میڈیا کے ذرائع کے مطابق مجاز اتھارٹی نے اس فیصلے کی منظوری شہداء کی خدمات اور قربانیوں کو یادگار بنانے کے لیے دی ہے۔
محکمہ داخلہ نے انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان کو ہدایت کی ہے کہ ناموں کی تبدیلی کے لیے تمام ضروری انتظامی کارروائی مکمل کی جائے اور اس ضمن میں باقاعدہ احکامات و نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں۔
کوئٹہ: دو اہم پولیس تھانوں کے نام شہداء کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری، محکمہ داخلہ بلوچستان کا نوٹیفکیشن جاری



