بلوچستانQuetta

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے، شدت 5.5ریکارڈ

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کئے گئے ، شدت 5.5ریکارڈ کی گئی۔

امریکی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق نصیر آباد، جھل مگسی، گنداواہ ،ڈیرا مراد جمالی اورصحبت پور میں زلزلے کےجھٹکےمحسوس کیے گئے۔

جعفرآباد، اوستہ محمد ،سبی، ڈھاڈر، مچھ اوربولان میں بھی زلزلےکےجھٹکے محسوس کیےگئے،زلزلے کامرکز خضدار سے 79کلومیٹر شمال مشرق میں تھا،گہرائی 10کلومیٹرریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ کیوں اور کیسے آتا ہے؟

ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری انڈین اور تیسری اریبئین ہے۔

زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔

زلزلہ قشر الارض سے توانائی کے اچانک اخراج کی وجہ سے رونما ہوتا ہے، يہ توانائی اکثر آتش فشانی لاوے کی شکل ميں سطح زمين پر نمودار ہوتی ہے،زیادہ تر زلزلے فالٹ زون میں آتے ہیں، جہاں ٹیکٹونک پلیٹیں آپس میں ٹکراتی یا رگڑتی ہیں۔

پلیٹوں کے رگڑنے یا ٹکرانے کے اثرات عام طور پر زمین کی سطح پر محسوس نہیں ہوتے لیکن اس کے نتیجے میں ان پلیٹوں کے درمیان شدید تناؤ پیدا ہوجاتا ہے۔ جب یہ تناؤ تیزی سے خارج ہوتا ہے تو شدید لرزش پیدا ہوتی ہے جسے سائزمک ویوز یعنی زلزلے کی لہر کہتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker