بلوچستان
تربت: ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) مکران اسکاؤٹس کی بڑی کارروائی، 375 کلوگرام آئس برآمد، ملزم گرفتار

تربت: ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) مکران اسکاؤٹس کی بڑی کارروائی، 375 کلوگرام آئس برآمد، ملزم گرفتار
🔶 ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) مکران اسکاؤٹس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پنجگور سے تربت جانے والی ایک مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے 375 کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی، جس کی مالیت تقریباً 18 کروڑ 75 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔
🔶 سیکیورٹی اہلکاروں نے برآمد شدہ منشیات قبضے میں لے کر گاڑی کے ڈرائیور کو موقع پر گرفتار کرلیا۔ بعد ازاں گرفتار ملزم اور ضبط شدہ منشیات کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کے حوالے کردیا گیا۔



