بلوچستان

بلوچستان ریزیڈنشل کالج کے طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

بلوچستان ریزیڈنشل کالج (بی آر سی) اوتھل کے سیکنڈ ایئر فائنل بیچ کے تمام طلبہ کیلیے لیپ ٹاپ کا اعلان کر دیا گیا۔

بی آر سی اوتھل کے طلبہ اور اساتذہ نے آل پاکستان مطالعاتی دورے کے دوران پاکستان سیکرٹریٹ اسلام آباد میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کے دفتر کا دورہ کیا اور ان سے ملاقات کی۔

لیپ ٹاپ اسکیم 2026 کا آغاز، حکومتی اسکیم سے حاصل کرنے کا طریقہ

وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ سیکنڈ ایئر کے فائنل بیچ کے تمام طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے تعلیمی اور پیشہ ورانہ مستقبل کو مضبوط بنا سکیں۔

جام کمال خان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں ٹیکنالوجی تک رسائی نوجوانوں کی کامیابی کیلیے ناگزیر ہو چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker