کوئٹہ سمیت بلوچستان میں آج رات سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کا امکان

کوئٹہ سمیت بلوچستان میں آج رات گئے سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے، جو کل تک مختلف علاقوں کو متاثر کرے گا۔ اس سسٹم کے تحت کوئٹہ سمیت بلوچستان کئی اضلاع میں تقریباً بلوچستان کے 75 فیصد علاقوں میں درمیانی سے اچھی بارش متوقع ہے۔
ابتدائی مرحلے میں کل بروز سوموار بارش گرج چمک کے ساتھ ہو سکتی ہے ⛈ جس کے باعث بعض مقامات پر تیز ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔
🌧 منگل کے روز بارش کے موسلا دھار ہونے کی پیشگوئی ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ موجود ہے۔
🌨 اس بارش کے ساتھ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
❄ جبکہ توبہ کاکڑی، توبہ اچکزئی اور زیارت کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری متوقع ہے۔
بارش کا یہ سلسلہ 17 فروری تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خاص طور پر سفر کے دوران محتاط رہیں۔



