بلوچستان میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ سیف سٹی اتھارٹی کے قیام کا اصولی فیصلہ

*بلوچستان میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ سیف سٹی اتھارٹی کے قیام کا اصولی فیصلہ*
حکومت بلوچستان کا سیف سٹی منصوبوں کے لیے درکار مالی و تکنیکی وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے پر اتفاق
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت سیف سٹی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ اجلاس
صوبے کے اہم شہروں میں جدید کیمروں، کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور مانیٹرنگ میکانزم کی تنصیب پر بریفنگ
تمام انتظامی و تکنیکی رکاوٹیں فوری دور کر کے منصوبوں پر کام تیز کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت
سیف سٹی منصوبے کے تحت روڈ نیٹ ورک، حساس تنصیبات اور عوامی مقامات کی ہمہ وقت نگرانی یقینی بنائی جائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
پنجاب کے بعد بلوچستان جدید سیف سٹی سسٹم متعارف کرانے والا دوسرا صوبہ ہوگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
سیف سٹی منصوبوں کی تکمیل سے جرائم کی روک تھام، ٹریفک مینجمنٹ اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت میں نمایاں بہتری آئے گی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
سیف سٹی اتھارٹی کے قیام سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی میں مؤثر اضافہ ہوگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات کی شرکت
آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان، پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون سمیت اعلیٰ حکام بھی شریک



