ضلع مستونگ کا قلات ڈویژن سے اخراج ناقابل قبول ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

ضلع مستونگ کو قلات ڈویژن سے خارج کرنے پر ردعمل
ضلع مستونگ کا قلات ڈویژن سے اخراج ناقابل قبول ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
مستونگ ریاست قلات کا اہم شہر رہا ہے جہاں خان آف قلات کا قلعہ موجود ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
ان کی تعمیر کردہ مساجد اور مدارس آج بھی موجود ہیں، مولانا عبدالغفور حیدری
قلات اور مستونگ ماضی میں جڑواں شہر رہے ہیں، مولانا عبدالغفور حیدری
مستونگ کو قلات ڈویژن سے نکال کر کوئٹہ میں شامل کرنا ایک بڑی سازش معلوم ہوتی ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
عجیب بات ہے کہ اتنا بڑا فیصلہ کرتے وقت نہ قومی اسمبلی کے رکن کو اور نہ ہی صوبائی اسمبلی کے رکن کو اعتماد میں لیا جاتا ہے۔ نہ ہی ضلع کے عوام کی رائے لی جاتی ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
عید کے بعد تمام جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد سخت ردعمل دیا جائے گا، مولانا عبدالغفور حیدری
بہتر یہی ہے کہ صوبائی حکومت اور انتظامیہ بعد از خرابیٔ بسیار یہ فیصلہ واپس لے،مولانا عبدالغفور حیدری
حکومت اور انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرکے کشیدگی کا خاتمہ کرے، مولانا عبدالغفور حیدری



