بلوچستان
کوئٹہ ایئرپورٹ پر دبئی کے راستے سعودی عرب جانے والے 3 بھکاری گرفتار

کوئٹہ ایئرپورٹ پر دبئی کے راستے سعودی عرب جانے والے 3 بھکاری گرفتار
کوئٹہ ایئرپورٹ پر براستہ دبئی سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے 3 بھکاریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
حکام کے مطابق کوئٹہ ایئرپورٹ پر دبئی جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز سے 3 بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا، جو بھیک مانگنے کی غرض سے براستہ دبئی سعودی عرب جا رہے تھے۔
بہرام مندوخیل نے مزید بتایا کہ ملزمان نے بھیک مانگنے کے لیے بیرون ملک جانے کا اعتراف کر لیا ہے۔ گرفتار بھکاریوں کا تعلق راجن پور اور ڈیرہ غازی خان سے ہے۔



