بلوچستان
صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ، افغان مہاجرین کی مستند اطلاع دینے والے کیلئے انعام مقرر

صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ، افغان مہاجرین کی مستند اطلاع دینے والے کیلئے انعام مقرر ، بلوچستان سے 7 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کا انخلاء مکمل
کوئٹہ: صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ بلوچستان سے اب تک 7 لاکھ 21 ہزار افغان مہاجرین کو واپس بھجوایا جا چکا ہے، جبکہ مجموعی طور پر صوبے کے راستے تقریباً 10 لاکھ افراد کی واپسی عمل میں آئی۔
اجلاس میں غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کے عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ حکام کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اور مستند اطلاع دینے والے کے لیے 50 ہزار روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔


