بلوچستان

خاران : رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہندو خاندان کے 10 افراد نے مشترکہ طور پر اسلام قبول کرنے کی سعادت حاصل کر لی

خاران: ایک ہی خاندان کے 10 افراد حلقہ بگوشِ اسلام، فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی
🔸 خاران : رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں خاران کی مرکزی جامع مسجد میں روح پرور تقریب منعقد ہوئی، جہاں ایک ہندو خاندان کے 10 افراد نے مشترکہ طور پر اسلام قبول کرنے کی سعادت حاصل کر لی۔
🔸 تفصیلات کے مطابق:گزشتہ روز 15 رمضان المبارک کو ظہر کی نماز کے بعد مرکزی جامع مسجد خاران میں ایک خصوصی مجلسِ ایمان منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مقامی سماجی شخصیت حاجی غلام دستگیر کی ترغیب اور مخلصانہ کوششوں سے ایک ہندو میاں بیوی نے اپنی 8 اولادوں سمیت بت پرستی چھوڑ کر اللہ کی وحدانیت کا اقرار کیا۔
🔸 تقریبِ قبولِ اسلام:مرکزی جامع مسجد کے خطیب مولانا مفتی عباد الرحمن نے مرد کو کلمہ شہادت پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کیا، جبکہ مستورات کو گھر پر کلمہ پڑھایا گیا۔ اس ایمان افروز منظر کے دوران مسجد میں موجود عوام کی بڑی تعداد نے نومسلم خاندان کا استقبال کیا اور فضا ‘نعرہ تکبیر’ سے گونج اٹھی۔
🔸علماء کرام کا خطاب:تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی عباد الرحمن نے کہا کہ "ایمان ایک عظیم دولت ہے اور یہ خاندان خوش نصیب ہے جسے رمضان جیسے مقدس مہینے میں ہدایت نصیب ہوئی”۔ تقریب میں جامعہ تعلیم القرآن کے اساتذہ قاری شمس الدین، مولانا حماد اللہ، جے یو آئی خاران کے نائب امراء مولانا محمود الحسن، مولانا اعتزاز اختر اور مولانا الٰہی بخش سمیت دیگر جید علماء اور معززینِ شہر نے شرکت کی۔
🔸 اختتامی دعا:تقریب کے اختتام پر نومسلم خاندان کی استقامت اور ملک و ملت کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ حاضرین نے نومسلم بھائی سے مصافحہ کر کے انہیں مبارکباد دی اور نئے اسلامی ناموں کی نسبت سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker