بلوچستان
بلوچستان بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ: بلوچستان بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ
🔶 کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے خطے میں کشیدہ صورتحال اور ایندھن کی ممکنہ کمی کے باعث صوبے بھر میں تعلیمی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
🔶 محکمہ اسکول ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکول 9 مارچ سے 23 مارچ 2026 تک بند رہیں گے۔
🔶 دوسری جانب محکمہ ہائر ایجوکیشن کے اعلامیے کے مطابق سرکاری انٹرمیڈیٹ، ڈگری اور ٹیکنیکل کالجز کے ساتھ سرکاری جامعات بھی 10 مارچ سے 23 مارچ تک بند رہیں گی۔ اس دوران تدریسی اور انتظامی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
🔶 حکام کے مطابق داخلہ مہم اور طے شدہ امتحانات اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے، جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


