بلوچستان
کوئٹہ : معمولی تکرار پر بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ کو قتل کر دیا

کوئٹہ سریاب روڈ کے علاقے خلجی کالونی میں ایک سنگدل بیٹے نے فائرنگ کر کے اپنے ہی والد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم محمد ایوب نے اپنے والد حاجی پور ولد دین محمد(قوم ملاخیل)کو گولی ماری، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے



