بلوچستان
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے حملے، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں متعدد مربوط حملے، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی
🔶 اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، مستونگ، نوشکی اور خاران سمیت مختلف علاقوں میں شدت پسندوں نے پولیس اور ایف سی کی چوکیوں کو نشانہ بنایا، جبکہ سوئی کے مقام پر ریلوے ٹریک اور گیس پائپ لائن کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے۔
🔶 ان پرتشدد واقعات کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے فوری اور موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔



