بلوچستان
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول جاری

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا گیا، اجلاس 7 اپریل سے شروع ہوگا۔ شیڈول کے مطابق اجلاسوں کا سلسلہ 16 اپریل تک جاری رہے گا۔بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پہلا اجلاس 7 اپریل بروز منگل کو منعقد ہوگا جبکہ اجلاسوں کا سلسلہ 16 اپریل تک جاری رہے گا۔ شیڈول کے مطابق 10 اور 13 اپریل کو غیر سرکاری کارروائی کے لیے مخصوص دن مقرر کیے گئے ہیں، جن میں ارکان اسمبلی اپنے نجی امور اور قراردادیں پیش کر سکیں گے۔ اجلاسوں کے دوران مختلف محکموں سے متعلق اہم سوالات زیر بحث آئیں گے جن میں بلدیات، صحت، خوراک اور صنعت کے شعبے شامل ہیں، جبکہ اسمبلی اجلاس کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔



