بلوچستان
قلات میں مسافر بس حادثے کا شکار، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

قلات میں مسافر بس حادثے کا شکار، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے، اسپتال ذرائع
قلات کے قریب کوئٹہ سے کراچی آنے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ پولیس کے مطابق حادثہ قلات کے علاقے رودینجو میں پیش آیا۔ بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بس کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی۔ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔



