بلوچستان

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں 5 سے 9 اپریل تک پھر شدید بارشوں کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے 5 سے 9 اپریل کے دوران کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں اور عوام کو پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہےمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواں کا ایک طاقتور سلسلہ 5 اپریل کی شام کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا، جو 9 اپریل تک صوبے کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موجود رہے گا۔ اس سسٹم کے زیرِ اثر مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے پیشگوئی کے مطابق کوئٹہ چاغی، دالبندین، خاران، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ژوب، قلات، خضدار، بارکھان، مستونگ، کوہلو، نصیر آباد اور گرد و نواح کے علاقوں میں 5 اپریل کی رات سے 7 اپریل کے دوران تیز ہواں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق 6 اپریل کو کیچ، تربت، آواران، مکران ڈویژن، گوادر، پسنی، اورماڑہ اور لسبیلہ کے ساحلی علاقوں میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسلا دھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خطرہ ہے، جبکہ تیز ہواں اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں، کمزور ڈھانچوں اور بجلی کے نظام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کیے جائیں، جبکہ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسمی حالات کے دوران احتیاط برتیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker