بلوچستان

کوئٹہ میں بازار اور مارکیٹس 8 بجے جبکہ شادی ہال رات 11 بجے تک بند کردئیے جائیں گے، تاجر تنظیمیں

بلوچستان کی تاجر تنظیموں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کے بعد کفایت شعاری اقدامات کی تائید کرتے ہوئے مارکیٹس اور ریسٹورنٹس حکومت کی تجویز کردہ اوقات کار کے مطابق بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پیر کو انجمن تاجران بلوچستان، مرکزی انجمن تاجران، کوئٹہ چیمبرز آف کامرس، ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن اور شادی ہال ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور نمائندوں نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور موجودہ صورتحال میں حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ توانائی کے ممکنہ بحران اور وسائل کے دانشمندانہ استعمال کے پیش نظر مارکیٹس رات 8 بجے جبکہ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں رات 11 بجے جبکہ اندرون بلوچستان رات 10 بجے بند کیے جائیں گے اس فیصلے کو قومی مفاد میں ایک اہم اور بروقت اقدام قرار دیا گیا، جس پر تاجر برادری اور حکومت کے درمیان مکمل ہم آہنگی پائی گئی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان سمیت پورا خطہ ایک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، جس کے پیش نظر سنجیدہ اور مو¿ثر اقدامات پر قومی اتفاق رائے ناگزیر ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے بعد توانائی بحران کے خدشات موجود ہیں اور ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات ناگزیر ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مہذب اور منظم اوقاتِ کار رائج ہیں اور قومی مفاد کے تحت ہمیں بھی ان اصولوں کو اپنانا ہوگا وزیر اعلیٰ نے زور دیا کہ موجودہ حالات میں بحیثیت قوم ہمیں اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے باشعور ہونے کا عملی ثبوت دینا ہوگا تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مو¿ثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے اس موقع پر تاجر تنظیموں کے نمائندگان نے کہا کہ انہیں موجودہ صورتحال کا مکمل ادراک ہے اور وہ حکومت بلوچستان کے اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ تاجر برادری حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے قومی مفاد کے تحفظ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ملاقات میں صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیائ اللہ لانگو، رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان ترین، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات، انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر سید رحیم آغا، جنرل سیکرٹری ولی افغان ترین، ایگزیکٹو چیئرمین حاجی داو¿د خلجی، ڈپٹی چیئرمین نور الحق، صدر ہوٹل ایسوسی ایشن اسد ترین، چیئرمین محمد عیسیٰ ترین، شادی ہال ایسوسی ایشن کے نائب صدر عصمت آغا، جنرل سیکرٹری صدیق اللہ، مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم کاکڑ، سینئر نائب صدر حضرت علی اچکزئی، نائب صدر محمد یاسین، جنرل سیکرٹری حاجی ظفر کاکڑ، کوئٹہ چیمبرز آف کامرس کے صدر محمد ایوب مریانی، سینئر نائب صدر حاجی اختر کاکڑ، سابق صدر حاجی عبداللہ اچکزئی، ایگزیکٹو ممبران ملک عالم زیب، عصمت آغا اور صدیق آغا سمیت دیگر نمائندگان شریک تھے ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حکومت اور تاجر برادری باہمی تعاون کے ذریعے کفایت شعاری، توانائی کے مو¿ثر استعمال اور معاشی استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker