بلوچستان

متورا دشت: غیر قانونی شکار سے شمسی پلیٹس کو نقصان، میر محمد یحییٰ کرد کا انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ

شکار پر پابندی نہ مانی تو نتائج کے ذمہ دار خود ہوں گے: زمیندار متورا

متورا دشت کے زمیندار میر محمد یحییٰ کرد نے اپنے ایک بیان میں شکاریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متورا دشت کوڈی کے علاقے میں ہر قسم کے شکار پر سختی سے پابندی عائد ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں زمینداروں کی جانب سے قیمتی شمسی پلیٹس نصب ہیں اور ان کا روزگار کھیتی باڑی اور باغبانی سے وابستہ ہے۔ موجودہ مہنگائی کے دور میں شمسی پلیٹس یا دیگر املاک کو پہنچنے والا نقصان زمینداروں کے لیے ناقابلِ برداشت ہے۔

میر محمد یحییٰ کرد کا کہنا تھا کہ اگر کسی شکاری کی وجہ سے کسی زمیندار کو نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری متعلقہ فرد پر عائد ہوگی اور اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے شکاریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی اور دوسروں کی جان، مال اور عزت کے تحفظ کے لیے متورا کے علاقے میں شکار سے مکمل اجتناب کریں۔

مزید برآں، انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ علاقائی یا قبائلی تنازع سے بچا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker