بلوچستان

کوئٹہ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق

کوئٹہ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق
🔶 کوئٹہ میں گزشتہ چودہ گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے دو افسوسناک واقعات پیش آئے ہیں جن میں مجموعی طور پر پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔
🔶 پہلا واقعہ گزشتہ رات سریاب روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جتوئی قبیلے سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت ریاض جتوئی اور نصیر احمد ولد عبدالفتاح جتوئی کے نام سے ہوئی ہے۔
🔶 دوسرا واقعہ آج صبح ہزار گنجی کے علاقے میں پیش آیا جہاں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ شہریوں کے مطابق یہ دونوں واقعات شہر میں سیکیورٹی ناکامی ہیں حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker