Quetta
کوئٹہ: نواں کلی میں گیس لیکج کے باعث دم گھنٹے سے 4 افراد جاں بحق
نواں کلی عبدالخالق روڈ لیبر کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی عبدالخالق روڈ لیبر کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گھر میں گیس سلنڈر لیک ہونے کے باعث دم گھٹنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور دو کمسن بچے شامل ہیں۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر میں گیس سلنڈر سے لیکج ہوئی، جس کے نتیجے میں پورا گھر گیس سے بھر گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دی گئیں۔



