بزنس

ایندھن کی مارچ کی ضروریات مکمل، اپریل کیلئے بھی منصوبہ بندی کرلی ہے: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایندھن کی دستیابی کے حوالے سے ملک کی پوزیشن تسلی بخش ہے۔

وزیرخزانہ کی زیرصدارت پیٹرولیم مصنوعات کی نگرانی سے متعلق قائم کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ مارچ کی ضروریات مکمل طور پر محفوظ کر لی گئی ہیں اور اپریل کیلئے بھی فراہمی یقینی بنانے کی منصوبہ بندی کی جاچکی ہے۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ عالمی منڈی سے سپلائی کے مزید ذرائع تلاش کیے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایندھن کی دستیابی کے حوالے سے ملک کی پوزیشن تسلی بخش ہے، گھبراہٹ میں خریداری یا غیرضروری ذخیرہ اندوزی کی کوئی ضرورت نہیں۔

دوسری جانب سیکرٹری پیٹرولیم نے کہا ہےکہ 14 اپریل کے بعد ملک میں ایل این جی دستیاب نہیں ہو گی جس کے باعث اپریل میں پاور سیکٹر کی گیس ضرورت پوری نہیں کر سکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker