بزنس

تیل سپلائی پر تشویش کی ضرورت نہیں، ملک میں پیٹرولیم مصنوعات وافر مقدار میں ہیں: مشیر وزیر خزانہ

اسلام آباد: مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر وافر مقدار میں موجود ہیں۔

خرم شہزاد نے کہا کہ ملک میں پہلے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ 24 دن کا تھا جو اب بڑھ کر 4ہفتوں کا ہوگیا ہے۔

خرم شہزاد نے بتایا کہ مارچ اور اپریل کے لیے تیل کے ذخائر کافی ہیں اور سپلائی کے حوالے سے کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں جب کہ ذخائر میں مزید بہتری آرہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر ضروری اخراجات میں کمی کرکے سوا ارب روپے کی سپورٹ فراہم کی گئی ہے، حکومت کفایت شعاری کی مثال قائم کررہی ہے، عوام بھی قومی مفاد میں ساتھ دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker