بزنس
وفاقی حکومت پیٹرول کی قیمت پر عوام کے ساتھ ہاتھ کرگئی
اسلام آباد: ایک ہفتے میں پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت یعنی پیٹرول کی لاگت میں فی لیٹر 13 روپے 58 پیسے کی کمی کا انکشاف ہوا ہے تاہم حکومت نے پیٹرول کاریٹ یکمشت 137 روپے 24 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا تھا اور وزیراعظم کے اعلان کے بعد 80 روپے کا اضافہ واپس ہوگیا۔

دستاویز کے مطابق پیٹرول کی ایک لیٹرایکس ریفائنری قیمت یعنی لاگت میں28 مارچ سے لے کر 3 اپریل کے دوران 13 روپے 58 پیسے کی کمی ہوئی، حکومت نے گزشتہ روزسے پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں یکمشت 137 روپے 24 پیسے کااضافہ کیا تھا تاہم وزیر اعظم نے آج سے 80 روپے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی جس کے بعد پیٹرول کی نئی فی لیٹرقیمت 378 روپے 41 پیسے ہوگئی۔
دستاویز کے مطابق کسٹمزڈیوٹی کے بعد پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 28 مارچ کو 284 روپے 85 پیسے تھی اوراب پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 271 روپے27 پیسے پرآگئی ہے ۔
تاہم اس وقت کسٹمز ڈیوٹی شامل کرکے پیٹرول کی فی لیٹر ایکس ریفائنری قیمت یعنی پیٹرول کی لاگت247 روپے 15پیسے بنتی ہے۔
دستاویز کے مطابق پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 14مارچ سےلیکراب تک 33 روپے 45 پیسےبڑھی ہے۔



