بزنس

پی ایس ایکس میں شدید مندی، مارکیٹ 3 فیصد تک گرگئی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر شدید مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

آج کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن پی ایس ایکس میں کاروبار کا آغاز منفی انداز میں ہوا اور انڈیکس میں شدید مندی دیکھی گئی۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس تقریباً 3 فیصد تک گرگیا اور انڈیکس میں 4861 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

دوپہر ایک بجے کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 329 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جس میں مزید گراوٹ آئی اور انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 638 کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ، جاپان، کوریا اور ہانگ کانگ کے اسٹاک بازاروں کے انڈیکس ایک فیصد سے زائد گرے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker