جرم

راولپنڈی: کنٹونمنٹ جنرل اسپتال کے واش روم میں خواتین کی ویڈیوز بنائے جانیکا انکشاف

راولپنڈی کے کنٹونمنٹ جنرل اسپتال کے واش روم میں خواتین کی ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اسپتال کے سکیورٹی سپروائز نعمان کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمے کے مطابق واش روم میں خاتون کی چیخ وپکارپر سکیورٹی عملہ موقع پرپہنچا اور ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے موبائل سے نازیبا ویڈیوز ملنے پر پولیس کو طلب کیاگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker