جرم

سیہون: پسند کی شادی پر تنازع، 3 خواتین گھر سے اغوا

سیہون: گاؤں جان محمد بھٹی میں ملزمان نے گھر میں گھس کر 3 خواتین کو اغوا کر لیا۔

ایس ایس پی ظفر صدی کے مطابق یہ واقعہ گاؤں جان محمد بھٹی میں پیش آیا جہاں ملزمان نے گھر میں گھس کر 3 خواتین کو اغوا کرلیا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ اس حوالے سے 20 افراد پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جب کہ واقعے میں ملوث 2 افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

ایس ایس پی کے مطابق کچھ عرصہ قبل ایک نوجوان نے مخالف برادری کی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی، پسند کی شادی کرنے پر دونوں برادری کے درمیان تنازع ہے جس پر مخالفین نےگھر میں گھس کرتینوں خواتین کو اغوا کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مغوی خواتین کی بازیابی کے لیے چھاپے مارے جا ر ہے ہیں جب کہ اس دوران فائرنگ سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker