جرم

کوٹ ادو: لیہ روڈ پرٹریلر کی 2 موٹر سائیکلوں کو ٹکر، بہن بھائی سمیت 5 طالبعلم جاں بحق

ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ کوٹ ادو میں لیہ روڈ پرپیش آیا جہاں ٹریلر کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر 5 طالب علم اسکول جارہے تھے جو تیز رفتار ٹریلر کی زد میں آگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ایک موٹرسائیکل پردو بھائی، دوسری موٹر سائیکل پر بہن، بھائی اور ایک کزن سوار تھا۔

ریکسیو حکام نے مزید بتایا کہ طالب علموں کی عمریں 10 سے 16 سال کے درمیان ہیں اور حادثہ ٹریلر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker