جرم

قصور: 4 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، ملزمان نیم بے ہوشی حالت میں نالے میں پھینک کر فرار

قصور کے علاقے مصطفی آباد میں 4 سال کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

بچی نیم بےہوشی کی حالت میں روہی نالے سے ملی جسے تشویشناک حالت میں لاہور جنرل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچی کے آپریشن کے بعد حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

ایم ایس جنرل اسپتال لاہور نے متاثرہ بچی کے علاج کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا، اس کے علاوہ صوبائی وزیرقانون رانا اقبال نے اسپتال انتظامیہ کو متاثرہ بچی کے بہترین علاج کی ہدایت کی اور ڈی پی او قصور کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔

صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ معصوم بچی کے ساتھ ظلم کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔

مزید برآں ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جب کہ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ بچی کی شناخت نہیں ہوسکی، اس کے ورثا کی تلاش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker