جرم

راولپنڈی: اوباش نوجوانوں کا گرین بس پر پتھراؤ، شیشے ٹوٹ گئے، مسافر زخمی

راولپنڈی میں اوباش نوجوانوں کی جانب سے گرین بس پر پتھراؤ کے بس کے شیشے ٹوٹ گئے اور ایک مسافر زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ون ویلنگ کرتے ہوئے اوباش نوجوان بس پر حملہ آور ہوئے، حملے کے دوران گرین بس پر پتھراؤ کیا گیا اور ڈنڈے مارےگئے، پتھراؤ سےبس کے شیشے ٹوٹ گئے اور ایک مسافر زخمی ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرین بس پر حملے کا واقعہ چکلالہ اسٹیشن کے قریب پیش آیا جس کا مقدمہ تھانہ چکلالہ پولیس نے بس کے کیپٹن کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ گرین بس پر حملہ کرنے والے 13 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان سے ڈنڈے برآمد کیے گئے ہیں جبکہ 7 موٹر سائیکلیں بھی ضبط کر لی گئی ہیں، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker