جرم
لاہور: گھریلو ناچاقی، باپ نے اہلخانہ پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی، بیٹا جاں بحق، بیوی اور بیٹی زخمی
لاہور میں گھریلو ناچاقی پر باپ نے بیوی بچوں پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔

لاہور پولیس کے مطابق واقعہ ایک نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور خواتین زخمی ہوئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ ہے جس میں باپ نے اہلخانہ پر فائرنگ کی اور خود زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کی فائرنگ سے اس کا بیٹا جاں بحق ہوگیا جب کہ بیوی اور بیٹی زخمی ہوگئے، ملزم نے خود کو گولی مارلی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان گھریلو ملازم تھا اور سرونٹ کوارٹر میں رہائش پذیر تھا۔



