تعلیم

سندھ: سرکاری گرلز کالجز میں فوٹو گرافی پر پابندی عائد

کراچی: سندھ میں سرکاری گرلز کالجز میں فوٹو گرافی پر پابندی عائد کردی۔

محکمہ کالج ایجوکیشن کی جانب سے سرکاری گرلز کالجز میں فوٹو گرافی پر پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر کالجز نے کہا کہ طالبات اور خواتین اساتذہ کی فوٹو گرافی کا سوشل میڈیا پر غلط استعمال کیا گیا جس کی باقاعدہ شکایات محکمہ کالج ایجوکیشن کو موصول ہوئی ہیں۔

ڈائریکٹر کالجز کا کہنا تھا کہ سندھ کے سرکاری گرلز کالجز میں فوٹو گرافی پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والے پرنسپلز اور عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker