انٹرٹینمنٹ

معروف اداکارہ لائبہ خان کامدینہ منورہ میں نکاح، دعائے خیر کی بھی تصاویر سامنے آگئیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ لائبہ خان کا نکاح ہوگیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی دعائے خیر سمیت نکاح کی تصاویر شیئر کیں جس پرصارفین سمیت نامور فنکاروں نے مارکبادیں پیش کیں۔

دعائے خیر کی تقریب کے لیے لائبہ خان نے ہلکے موو پنک رنگ کا نفیس فل لینتھ انارکلی لباس زیب تن کیا، جس پر باریک سنہری اور تلہ کا کام کیا گیا تھا۔

جیو انٹرٹینمنٹ کی ڈرامہ سیریل مہرہ کی اداکارہ نے اپنے دلہن کے روپ کو خوبصورت سنہری روایتی موتیوں کے لاکٹ، جھومر اور جھمکوں سے مکمل کیا۔

اس سے قبل انہوں نے اپنے نکاح کا بھی اعلان کیا تھا، سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق ان کا نکاح بابرکت شہر مدینہ منورہ میں ہوا تھا۔

گوکہ لائبہ خان نے اپنے دولہا سے متعلق تفصیلات شیئر نہیں کیں، تاہم سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ کے دولہا کا نام جواد ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker