انٹرٹینمنٹ

سونا چاندی ڈرامے کی مشہور اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل

پی ٹی وی کے مشہور ڈرامے سونا چاندی کی معروف اداکارہ عابدہ بیگ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مدد کی اپیل کردی۔

حال ہی میں اداکارہ عابدہ بیگ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے جس میں اداکارہ کو آبدیدہ دیکھا گیا۔

ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں عابدہ بیگ ہوں جس نے 35 سال فن کی خدمت کی اور میرے مرحوم شوہر مرزا رشید اختر نے بھی 40 سال انڈسٹری کو دیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے گھر میتیں پڑی ہوتی تھیں لیکن ہم پھر بھی کام کیلئے سیٹ پر جاتے تھے، میں اس وقت بہت دکھ میں ہوں، میرے ساتھ ظلم ہوا ہے، میرے گھر کی چھت چھن گئی ہے اور اتنے پیسے نہیں کہ کرائے کہ گھر میں رہ سکیں۔

عابدہ بیگ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرا کل اثاثہ میرا گھر تھا جس کیلئے میری مدد کی جائے۔

یاد رہے کہ سونا چاندی 1983 میں پی ٹی وی سے نشر ہونے والا ایک کامیڈی ڈرامہ تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker