انٹرٹینمنٹ

آپا آپ 2,3 اور اچھی سرجریز کروائیں پھر میں آپکے ساتھ ہیرو آؤنگا: فہد کا عتیقہ اوڈھو کے بیان پر ردعمل

پاکستانی اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے ورسٹائل اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔

عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں تابش ہاشمی کے شو میں شرکت کے دوران کہا تھا کہ فہد مصطفیٰ کو اب اپنی عمر کی خواتین کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔

سینئر اداکارہ کے بیان پر میزبان نے اپنے شو میں ردعمل دیا اور شو میں موجود مہمان ہمایوں سعید سے کہا ‘یہ عتیقہ آپا کے ساتھ کیا مسئلہ ہے بھئی؟’

فہد نے کہا ‘یا تو اب عتیقہ آپا کے ساتھ میں اور آپ (ہمایوں) ہیرو آئیں تب ہی وہ خوش ہوں گی، مطلب کیا کریں؟ یہ تو حد ہوگئی’۔

فہد مصطفیٰ نے کہا ‘عتیقہ آپا اب آپ ہی رہ گئی ہیں ہماری ہیروئن بس، اب انشاء اللہ آپ ہی کے ساتھ آئیں گے، آپ ذرا دو چار اور اچھی سرجریاں کروالیں، ہم آئیں گے’۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker