تازہ ترینکھیل

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 208 رنز کا ہدف دے دیا

پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دے دیا، پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 10، صائم ایوب نے 50، کپتان سلمان علی آغا نے 5، اور خواجہ نافع نے 21 رنز اسکور کیے۔ ان کے علاوہ بابر اعظم نے 50 اور شاداب خان نے 46 رنز بنائے۔

ٹاس کے موقع پر کپتان سلمان آغا نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں ہیں، فخر زمان ، خواجہ نافع اور شاہین آفریدی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker