
وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے بلوچستان میں فتنۂ ہندوستان کے دہشت گردوں کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور دہشت گردوں کو دلیری سے پسپا کرنے والی سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے –
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان ہے اور پاکستان بلوچستان ہے – ہر پاکستانی بلوچستان اور بلوچستان کے عوام سے بے انتہا محبت کرتا ہے – ہم بلوچستان کے چپے چپے کی حفاظت کریں گے ، ان شاء اللّٰہ ! بلوچستان پر اٹھنے والی ہر انگلی کاٹ دی جائے گی اور ہر آنکھ نکال لی جائے گی – دہشت گرد جان لیں کہ ان سے خون کی ایک ایک بوند کا بدلہ لیا جائے گا – پنجاب سمیت پورے پاکستان کے عوام بلوچستان کے محب وطن عوام کے ساتھ ہیں اور پورا ساتھ دیں گے – ان شاء اللّٰہ !



