انٹرنیشنلتازہ ترین

کینیڈا کی مغربی کنارے پرقبضےکے اسرائیلی فیصلےکی شدید مذمت

کینیڈا نے مغربی کنارے پرقبضےکے اسرائیلی فیصلےکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

کینیڈین وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ ایسےاقدامات بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہوں گے، یہ امن کے امکانات کو کمزور اور فلسطینی ریاست کے قابلِ عمل ہونےکو نقصان پہنچاتے ہیں۔

کینیڈین وزارت خارجہ نے اسرائیل سے مغربی کنارے پر قبضے کا فیصلہ فوری طورپر واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی ریاست آبادکاریوں میں توسیع بند کرے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے امریکا اور برطانیہ بھی اسر ائیلی فیصلے کی مخالفت کر چکے ہیں۔

ادھر پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیل کو خطرناک اقدامات روکنے کا مطالبہ کردیا۔

مسلم ممالک کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر کوئی حقِ خودمختاری نہیں اور یہ اقدامات مغربی کنارے کے غیر قانونی الحاق اور فلسطینی عوام کی بے دخلی کی کوششوں کو تیز کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker