تازہ ترینکھیل

ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان کیخلاف بھارتی ٹیم میں ابھیشیک شرما کی واپسی، ٹیم کے نام بھی سامنے آگئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف اضافی اسپنر کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے ارشدیپ سنگھ کو ڈراپ کر کے تجربہ کار اسپنر کلدیپ یادیو کو ٹیم میں شامل کیا ہے، 31 سال کے کلدیپ یادیو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ کھیلیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپنر ابھیشیک شرما فٹ ہیں اور وہ ایشان کشن کے ساتھ اننگز اوپن کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ابھیشیک شرما کی واپسی پر رنکو سنگھ کو بھارتی ٹیم سے ڈراپ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بھارٹی ٹیم میں ابھیشیک شرما، ایشان کشن، تلک ورما، سوریا کمار یادیو، سنجو سام سن،اکشر پٹیل، ہاردک پانڈیا، کلدیپ یادیو، ورون چکرورتی اور جسپریت بمرا شامل ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker