بلوچستانتازہ ترین

گوادر: مسلح افراد کا کوسٹ گارڈز پر حملہ، دو اہلکار شہید

گوادر: پانوان جیونی میں مسلح افراد کا کوسٹ گارڈز پر حملہ، دو اہلکار شہید
🔶 سی پیک کے مرکزی شہر گوادر کے علاقے پانوان جیونی میں نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر پاکستان کوسٹ گارڈز کے اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔ یہ واقعہ افطاری کے وقت پیش آیا جس کے نتیجے میں دو اہلکاروں کے شہید ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
🔶 ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کر کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا اور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
🔶 ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں دو اہلکار شہید ہوئے ہیں، تاہم سرکاری سطح پر مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker